نام رکھنے کا حکم

عیان نام رکھنا درست ہے ؟

فتوی نمبر :
5991
| تاریخ :
2009-02-22
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

عیان نام رکھنا درست ہے ؟

السلام علیکم! میرا ایک بھانجا ہے،ہم اس کا نام عیان رکھنا چاہتے ہیں ،جب میں نے عربی لفظ کا معنی کا تلاش کیا ویب سائٹوں میں تو مجھے اس لفظ کا معنیٰ "اللہ کا تحفہ"ملا لیکن مجھے اب بھی اطمینان نہیں ہورہا ہے،اور مجھے یقینی طور پر اس لفظ کا معنیٰ پتہ بھی نہیں ہے،کیا یہ نام قرآن میں موجود ہے؟کیا اس نام کامعنی "اللہ کا تحفہ"ہے؟کیا ایک مسلمان اپنے بھانجے کا نام عیان رکھ سکتا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

لفظ عیان کے معنی ظاہر واضح اور آشکارا ہونے کے آتے ہیں اور کسی بچے کا نام "عیان "محمد عیان ،یا عیان احمد نام رکھنا ممنوع بھی نہیں جبکہ اس کے علاوہ دیگر اسلامی اور اچھے ناموں میں سے چند ذیل میں درج ہیں ان میں سے بھی کوئی نام تجویز کیا جاسکتا ہے وہ نام یہ ہیں عبداللہ،عبدالرحمان ،محمد،طلحہ،عثمان،ابوبکر،عمر،عکرمہ،عکاشہ،عبیداللہ،عبیدالرحمن،عدنان،فرحان،جنید ،حسان اور خالد وغیرہ ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الشامیة:التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عبادة ولا ذكره رسوله - صلى الله عليه وسلم - ولا يستعمله المسلمون تكلموا فيه، والأولى أن لا يفعل اھ (6/417) واللہ اعلم بالصوا ب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد العزیز غنی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 5991کی تصدیق کریں
0     821
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات