قرض

پاکستانی کرنسی بطورِ قرض دیکر عمانی ریال کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
5958
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / قرض

پاکستانی کرنسی بطورِ قرض دیکر عمانی ریال کا مطالبہ کرنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میرا ایک سوال ہے ہم چند دوست رازق، نسیم ،رسالت، سعود، یہاں عمان میں کام کرتے ہیں سعود پاکستان میں چھٹی پر گیا اور وہاں سے فون کیا کہ پچاس ہزار (50000) روپے کی اشد ضرورت ہے ہم تین آدمیوں نے رسالت ، نسیم اور میں رازق نے سو ، سو ریال جمع کر کے تین سو 300 عمانی ریال پاکستان سعود کو بھیجے یعنی اکاون ہزار (51000) روپے، تین سو عمانی ریال کے، یاد رہے ایک ریال ایک سو ستر پاکستانی روپے کا تھا ، جب سعود واپس عمان میں چھٹی کاٹ کر آیا تو کرنسی گرچکی تھی اس نے کہا کہ اب کرنسی کاریٹ دو سو (200) روپے ہے لہذا اس کے حساب سے دو سو پچپن (255) عمانی ریال بنتے ہیں اس سے زائد رقم سود ہوجائےگی، میرا کہنا ہے کہ تم ہم کو تین سو عمانی ریال دو کیونکہ ہم نے یہاں سے عمانی ریال بھیجے کسی اور سے ادھار بھی لینا پڑا اور اس کا کہنا ہے مجھے پاکستانی رقم اکاون ہزار (51000) ملی لہذا اکاون ہزار کا دو سو پچپن (255) ریال بنتا ہے قرآن وسنت کی روشنی میں آپ ہماری رہنمائی کریں کیا اس میں سود کا سوال پیدا ہوتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جب سعود نے مبلغ پچاس ہزار روپے قرض مانگا تھا اگر اس کے پاس مذکور دوستوں نے عمانی ریال کو روپے میں تبدیل کرنے کے بعد بینک یا کسی فرد کے ذریعہ پچاس کے بجائے اکیاون ہزار روپے بھیجے تھے، تو اب وہ اتنی ہی رقم کا مطالبہ کر سکتے ہیں، اس سے زائد شرعاً سود کے حکم میں ہوگا اس کا لینا جائز نہیں، اور اس صورت میں عمانی ریال کی قیمت خرید وفروخت کا اعتبار نہیں ورنہ اس کے علاوہ کوئی صورت درپیش ہوئی ہو اس کی مکمل تفصیل لکھ کر سوال دوبارہ ارسال کیا جائے انشاء اللہ اس کے متعلق حکمِ شرعی سے بھی آگاہ کر دیا جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی الشامیۃ: تحت قولہ ((قوله فلا عبرة بغلائه ورخصه) ( الی قولہ) وإن استقرض دانق فلوس أو نصف درهم فلوس، ثم رخصت أو غلت لم يكن عليه إلا مثل عدد الذي أخذه،( الی قولہ) ولا ينظر إلى غلاء الدراهم، ولا إلى رخصها، الخ (5/ 162)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
آصف عثمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 5958کی تصدیق کریں
0     415
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات