میں اپنی بچی کا نام "ربا "رکھنا چاہتا ہوں کیا یہ صحیح ہے یا نہیں ؟ میں نے یہ نام انٹرنیٹ عربی اسلامک بے بی ناموں کے ویب سائٹ سے لیا ہے ،اس میں اسکا معنی ( دل میں لینے والی) لکھا ہوا ہے، جبکہ کچھ اسلامی بینک اس نام کو استعمال کرتے ہیں، مثلا ربا فری بینکنگ جس کا معنی سود ہے،براہ مہربانی میری راہ نمائی کریں،اور اگر یہ صحیح نام نہیں تو مجھے یہ بتائیں کہ "رضا" نام رکھنا کیساہے ؟ اسکی پیدائش کی تاریخ ، 17 جنوری 2009 ہے ، ساتھ ہی کچھ اور بھی اسلامی ناموں کی طرف راہ نمائی کریں۔
بظاہر معنی کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ یہ لفظ "ربا" را کے پیش کے ساتھ ہے جو فارسی زبان کا لفظ ہے اور اس کے رکھنے میں حرج نہیں، تاہم اگر اس کے بجائے "رضا" جس کا معنی راضی ہونا، رکھ لیاجائے تو یہ بھی جائز ہے۔
جبکہ مندرجہ ذیل اسلامی ناموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لینا بھی بہتر ہے ، اور وہ نام یہ ہیں. فاطمہ، زینب، عائشہ، رقیہ، آسیہ ، مریم، خولہ ، جویریہ ، صفیہ ، کلثوم ، ہاجرہ ، خدیجہ، میمونہ ، وغیره۔