میرے لئے بڑی سعادت کی بات ہوگی کہ آپ واضح کر دیں کہ مسلمانوں نے حضرت عیسی علیہ السلام کے نام کو اپنے ناموں میں کیسے شمار کر دیا ۔ کیا آپ مجھے قرآن کی کوئی آیت یا انجیل کا کوئی ایک حوالہ دکھا سکتے ہیں ؟
مسلمان تمام ان ناموں کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو اللہ تعالٰی نے اپنے بعض نیک بندوں کے , اپنی مقدس کتاب قرآن کریم میں ذکر کیے ہیں یا ان کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا یا آپ علیہ السلام کے صحابہ کرام کے ناموں میں سے ہوں یا وہ ان ناموں میں سے تو نہ ہوں مگر معنی کے اعتبار سے اچھے ہوں ،مسلمان ان سب ناموں کو قبول کرتے ہیں اور انہیں اہمیت دیتے ہیں جبکہ "عیسی " نام اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ بندے اور پیغمبر کا نام ہے جن کی نبوت پر ایمان لانا تمام مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے، اس لئے بلا تردد اسے باعثِ برکت سمجھ کر مسلمان بچوں کا نام بھی "عیسی" رکھا جاتا ہے۔
کما في صحيح مسلم: عن المغيرة بن شعبة قال .... فقال انهم کانوا یسمعون بانبیائھم و الصالحین قبلھم و فی حاشيته : استدل به جماعة على جواز التسمية باسماء الانبیاء عليهم السلام (2/207)
وفي حاشية البخاري : باب من سمى باسماء الانبیاء وهو جائز وقد قال سعيد بن المسيب احب الاسماء الى الله اسماء الانبیاء(2/914)
وفي الشامیہ: التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عبادة ولا ذكره رسوله صلى اللہ علیہ و سلم و لم يستعمله المسلمون تكلموا فيه و الاولی أن لا يفعل(6/417)