نام رکھنے کا حکم

شانزے اور شاہزین نام رکھنے کا حکم

فتوی نمبر :
51477
| تاریخ :
2022-08-17
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

شانزے اور شاہزین نام رکھنے کا حکم

السلام علیکم !مجھے یہ پتہ کرناہے کہ مجھے اپنی بیٹی کیلئے یہ دو نام پسند ہیں ،ان کا معنیٰ بتادیں اوریہ بتائیں کہ کیا یہ نام اسلامی ہیں شانزے ،اور شاہ زین ،پلیز مجھے جلدی جواب چاہیئے نام رکھنا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ "شاہ زین "کا معنی ہے زینت وخوبصورتی کا بادشاہ ،یہ نام رکھنا درست ہے ،البتہ "شانزے "لفظ اردو یا عربی لغت میں تلاش بیسار کے باوجود نہ مل سکا ،لہذا شانزے نام رکھنے کے بجائے اگر سائل اپنی بیٹی کیلئے صحابیات رضوان اللہ علیھم اجمعین کے مبارک ناموں میں سے کسی نام انتخاب کرے تو یہ زیادہ بہتر وافضل ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی سنن ابی داؤد:انکم تدعون یوم القیامة باسمائکم ،واسماء آبائکم فاحسنوا اسمائکم (4948)۔
وفی البیقہی فی شعب الایمان :من ولد له ولد فلیحسن إسمه وادبه اھ (8299) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 51477کی تصدیق کریں
0     1967
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات