وضو

مکینک کا ہاتھ دھونے کے بعد بھی ہاتھ کالے رہیں تو وضو کا کیا حکم ہوگا؟

فتوی نمبر :
51340
| تاریخ :
2022-08-03
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

مکینک کا ہاتھ دھونے کے بعد بھی ہاتھ کالے رہیں تو وضو کا کیا حکم ہوگا؟

میں گاڑیوں کا مکینک کا کام کرتا ہوں ہات پر گریس اور آئل لگا ہوتا ہے۔ صرف یا صابن سے دھونے سے بھی ہاتھ کا رنگ کالا رہتا ہے۔ائل کے نشانات نہیں جاتے کیا حکم ہے وضو اور غسل کا۔
اور کان کا میل کپڑوں پر لگنے سے کپڑا ناپاک ہوتا ہے یہ نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر مکینک کے ہاتھ دھونے کے بعد اس پر کالک (محض ڈیزل اور آئل کا رنگ) باقی ہو، اس میں آئل وغیرہ باقی نہ ہو، جو چمڑے تک پانی پہنچنے سے روکاوٹ بنتاہو، تو محض اس نشانات کی وجہ سے وضو اور غسل کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑیگا۔
جبکہ کان کے میل میں اگر پیپ وغیرہ نہ ہو ، تو محض اس میل کے کپڑوں پر لگنے کی وجہ سے کپڑے ناپاک نہ ہوں گے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 51340کی تصدیق کریں
1     1387
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات