ہدیہ

کوئی چیز زبانی طور پر کسی ایک جبکہ کاعذات میں کسی دوسرے کے نام کرانے کا حکم

فتوی نمبر :
51057
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

کوئی چیز زبانی طور پر کسی ایک جبکہ کاعذات میں کسی دوسرے کے نام کرانے کا حکم

اگر کسی چیز کا مالک بطور زبان مسٹر اے کو بنا دیا جائے، جبکہ کاغذ میں نام مسٹر بی کا ہو، اور مسٹر بی اس بات کو تسلیم کرتا ہو کہ مسٹر اے کی ملکیت ہے، تو ایسا کرنا کیا جائز ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے یہ بیان نہیں کیا کہ زبانی ایک کو اور کاغذات میں دوسرے کو مالک بنانے کی کیا وجہ ہے؟ تاہم اگر اس میں کسی طرح کی دھوکہ دہی اور نزاع کا اندیشہ نہ ہو، بلکہ کسی مصلحت سے ایسا کیا گیا ہو، جس کے متعلق فریقین کو بخوبی معلوم ہو تو اس کی گنجائش ہے، لیکن کوئی چیز باقاعدہ مالکانہ قبضے کے ساتھ کسی کو دینے کے بجائے فقط کاغذات میں کسی کے نام کر دینے یا وہ چیز زبانی کلامی کسی کو دے دینے سے شرعا اس کی ملکیت نہیں بنتی۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في فقه البيوع: فالذي يظهر انه لا ينبغى ان يعتبر التسجيل قبضاً ناقلاً للضمان في الفقه الاسلامي ، الا اذا صاحبته التخلية بالمعنى الذي ذكرناه فيما سبق، ومنه ان يكون العقار مستغلا بالاجارة ، وعقد المشترى الاجارة مع المستاجر صراحة او اقتضاء، كما اسلفنا والله سبحانه اعلم اھ (۱/405)
و في شرح المجلة للاتاسى: مادة: ٨٦١ يملك الموهوب له الموهوب بالقبض. (ص: 166)
و في ملتقى الأبحر: هي تمليك عين بلا عوض وتصح بإيجاب وقبول، وتتم بالقبض الكامل اھ (ص: 489)
و في قواعد الفقه: لا يتم التبرع الا بالقبض. (ص : ۱۰۸ ق، ۲۶۲)
و في الهداية شرح البداية: والتخلية اعتبرت تسليما لوقوعه تمكينا وهو الفعل الذي يحصل به التمكن ولا تمكن في المشاع اھ (3/ 240)
و في البحر الرائق شرح كنز الدقائق: لأن قبض كل شيء وتسليمه يكون بحسب ما يليق به اھ (5/ 268) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 51057کی تصدیق کریں
0     120
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات