السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ گھر کی جو بجلی ہوتی ہیں، وہ کمر شل نہیں ہوتی اور بازار کی بجلی کمر شل ہوتی ہیں اب ایک شخص نے گھر میں پیکینگ کا مشین لگا لیا تو کیا گھر کی بجلی سے وہ مشین چلا سکتا ہے ؟ جو بغیر کمرشل میٹر ہے، اگر وہی مشین کسی دکان میں لگا لے تو کمرشل بل ادا کرنا ہوگا۔ اللہ تعالی جزا خیر عطا فرمائے۔ راہ نمائی فرمائیں السلام علیکم
حکومت نے گھریلو صارفین اور کاروباری طبقہ کو گیس، بجلی فراہم کرتے ہوئے دونوں کے لیے الگ الگ معیار اور قیمت متعین کی ہے، جس میں کاروباری طبقہ کے لیے حصول نفع کی بنیاد پر عام گھر یلو صارفین کے مقابلہ میں زیادہ قیمت طے کی گئی ہے ، جسے کمرشل کہا جاتا ہے، جبکہ حکومت وقت کا جو ضابطہ خلاف شریعت اور کسی حق تلفي پر مبنی نہ ہو، تو ہر شہری کے ذمہ اس کی پاسداری کرنالازم اور ضروری ہے ، اس لئے سائل کا ضابطہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کاروباری اور کمر شل اخراجات کے لیے گھریلو بجلی استعمال کر نا دھوکہ دہی پر مبنی عمل اور ملکی قانون کی خلاف ورزی ہے، اس لئے اس سے احتراز لازم ہے۔
کمافي سنن ابن ماجه: عن عائشة، قالت: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: «يا عائشة إياك ومحقرات الأعمال، فإن لها من الله طالبا» اھ (2/ 1417)
و في الدر المختار: أمر السلطان إنما ينفذ إذا وافق الشرع وإلا فلا اھ (5/ 422) والله اعلم بالصواب!