السلام علیکم !
کیا طلاق کے بعد دوبارہ شادی کرنے کیلئے حلالہ کسی ایسے بندے کو راضی کرکے کروایا جاسکتا ہے کہ وہ اس کے ساتھ ہمبستری کرے یا نہ کرے اور طلاق دیدے ؟کیا اس طرح حلالہ ہوجائے گا ۔
صحتِ حلالۂ کیلئے دو چیزیں شرط کے درجہ میں ضروری ہیں , عدت کا گزرنا اور دوسری چیز, دوسرے خاوند کا جماع کرنا ،اس لئے دوسرے شخص نے اگر ہمبستری نہیں کی تو یہ حلالہ درست نہیں ہوگا اور عورت پہلے شوہر کیلئے حلال نہیں رہے گی , اس طرز عمل سے احتراز لازم ہے ۔
وفی الشامیة:ثم اعلم أن اشتراط الدخول ثابت بالإجماع فلا يكفي مجرد العقد اھ (3/410)۔
حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا
یونیکوڈ حلالہ اور طلاق مغلظہ 0