وقف

مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
47767
| تاریخ :
معاملات / امانات / وقف

مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عرض یہ ہے کہ زید(فرضی نام) جو ایک مدرسہ کا ذمہ دار اور ناظم ہے، اس نے مدرسہ کی رقوم سے معتد بہ رقم بطورِ قرض خرچ کرلی تھی، اس خیال سے کہ تھوڑا تھوڑا کرکے ادا کردیں گے، بعد میں جب مسئلہ معلوم ہوا کہ ایسا کرنا جائز نہیں تھا تو اب اس کی ادائیگی کی فکر ہوئی،اب اس کے پاس نقد رقم نہیں ہے، لیکن اس کے پاس ایک زمین ہے،جس کو بیچ کر وہ مدرسہ کا قرض ادا کرسکتا ہے،لیکن زید بحیثیتِ ناظم اس زمین کو مدرسہ کیلئے کار آمد اور بہت مفید خیال کرتا ہےاور چاہتا ہے کہ کوئی ایسی صورت نکل آئے،جس سے یہ زمین مدرسہ کی ہوجائے اور وہ مدرسہ کے قرض سے بھی سبکدوش ہوجائے،بعض اہلِ علم نے اس کو مشورہ دیا کہ تم مدرسہ کی نظامت سے استعفی دے دو اور ایک کمیٹی بنا کر مدرسہ کی ذمہ داری اس کے حوالے کردو اور اپنے کو الگ کرلو، اس کے بعد کمیٹی اپنے آزاد ذرائع سے اس زمین کی ویلیو اور قیمت کا پتہ لگائے اور اس پہلو پر بھی غور کرے گی، آیا یہ زمین مدرسہ کی ضرورت اور اس کے لئے مفید ہے کہ نہیں؟ جب کمیٹی افراد مطمئن ہوجائیں گے تو وہ زید کی زمین اس سے اس قرض کے بدلے خرید لیں گے،جو مدرسہ کا اس کے ذمہ ہے، کیا اداءِ قرض کیلئے یہ طریقہ شرعاً درست ہے؟ یا اور کیا شرعی طریقہ ہوسکتا ہے کہ زید کا قرض بھی ادا ہوجائے اور زمین مدرسہ کی ہوجائے؟بینوا تؤجروا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ مدرسہ کی رقم مہتممِ مدرسہ یا ناظمِ مدرسہ کے پاس امانت ہوتی ہے، اس سے اپنی ضروریات پوری کرنا جائز نہیں ہوتا، لہذا مذکور ناظم کا مدرسہ کی رقم اپنی ذاتی ضروریات میں استعمال کرلینا جائز نہیں تھا، جس پر انہیں توبہ واستغفار اور جلد از جلد اس رقم کو واپس لوٹانا لازم ہے،تاہم رقم کو لوٹانے کیلئے سوال میں مذکور طریقۂ کار اختیار کرکے سائل کو مدرسہ کی نظامت سے باقاعدہ مستعفی ہونا شرعاً ضروری نہیں،بلکہ اہلِ محلہ کچھ متدین لوگوں کو(جو مدرسہ کے امور سے واقف ہوں)اپنے ساتھ شامل کرکے ایک کمیٹی تشکیل دے دیں،جس کے بعد باہمی مشاورت سے مدرسہ کی ضروریات کو مدِ نطر رکھتے ہوئے اگر یہ زمین مذکور قرض کی مد میں مارکیٹ ویلیو پر خریدی جائے، تو اس سے یہ قرضہ ادا ہوجائے گااور اگر مدرسہ کیلئے اس کی ضرورت نہ ہو تو اسے کسی دوسری جگہ فروخت کرکے مذکور قرض ادا کرنے کی ترتیب بنائی جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدر المختار:(فإذا تم ولزم لا يملك ولا يملك ولا يعار ولا يرهن) الخ
وفی رد المحتار: تحت(قوله: لا يملك) أي لا يكون مملوكا لصاحبه ولا يملك أي لا يقبل التمليك لغيره بالبيع ونحوه لاستحالة تمليك الخارج عن ملكه، ولا يعار، ولا يرهن لاقتضائهما الملك درر اھ(4/351)۔
وفی البحر الرائق: ان القیم لیس له اقراض مال المسجد قال فی جامع الفصولین لیس للمتولی ایداع مال الوقف والمسجد الا ممن فی عیاله ولا اقراضه فلو اقرضه ضمن وکذا المستقرض وذکر ان القیم لو اقرض مال المسجد لیاخذہ عند الحاجة و ھو احرز من امساکه فلاباس به وفی العدة یسع المتولی اقراض مافضل من غلة الوقف لواحرز اھ(5/259)۔
وفی الفتاوی الھندیة: الودیعة لاتودع ولاتعار ولاتؤاجر ولاترھن وان فعل شیئا منھا ضمن،کذا فی البحر الرائق اھ(4/338)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 47767کی تصدیق کریں
0     784
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • کیا بلڈنگ کے نیچے مسجد بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مسجد کی بجلی سے موبائل ری چارج کرکے باکس میں کچھ رقم ڈالنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
Related Topics متعلقه موضوعات