نام رکھنے کا حکم

بچے کا نام "محمد ارزان" رکھنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
47688
| تاریخ :
2021-10-10
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

بچے کا نام "محمد ارزان" رکھنا کیسا ہے؟

ہم نے اپنے بچے کا نام محمد ارزان بن رضاء رکھا ہے۔آیایہ نام درست ہے؟ اور ارزان کےمعنی قیمتی بیش قیمتی ہے؟ کیا یہ معنیٰ درست ہے؟ اور محمد کے نام کے ساتھ اس کے معنیٰ اچھے ہو جاتے ہیں ؟ شکریہ !

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ ارزاں کا معنی ہےسستا،کم قیمت، اس کےمعنیٰ وہ نہیں جوکہ سائلہ نے بیان کیے ہیں،اس لیے بچے کیلئے یہ نام تجویزکرنا مناسب نہیں،بلکہ سائلہ کو چاہیئے کہ وہ اپنےبچے کاکوئی دوسرا مناسب نام تجویز کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في المشكاة عن أبي الدرداء رضى الله عنه قال قال رسول الله وتدعون يوم القيمة باسمائكم واسماء آبائكم فا حسنوا اسمائكم اھ (1 / 408) –
فيروز الغات: ارزاں: ستا، کم قیمت، گراں کی ضد۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 47688کی تصدیق کریں
0     2190
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات