نام رکھنے کا حکم

غفار احمد نامی شخص کوغفار بلانا کیساہے؟

فتوی نمبر :
47269
| تاریخ :
2021-09-10
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

غفار احمد نامی شخص کوغفار بلانا کیساہے؟

سر میرا بیٹا ہے جس کا نام میں نےغفار احمد رکھا ہے اور گھر میں سب غفارہی بلاتے ہیں،مہربانی کرکے رہنمائی فرمائیں کہ یہ نام رکھنا کیسا ہے اور خالی غفار کے نام سے بلانا کیسا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا اپنے بیٹے کا نام غفار احمد رکھناجائز اور درست ہے،مگرگھروالوں کا پورانام لینے کے بجائے فقط غفار کہہ کر پکارنا درست نہیں،بلکہ انہیں پورا نام لیکر پکارنا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) :وجاز التسمية بعلي ورشيد من الأسماء المشتركة ويراد في حقنا غير ما يراد في حق الله تعالى لكن التسمية بغير ذلك في زماننا أولى لأن العوام يصغرونها عند النداء كذا في السراجية (الی قولہ) وجاز التسمية بعلي إلخ) الذي في التتارخانية عن السراجية التسمية باسم يوجد في كتاب الله تعالى كالعلي والكبير والرشيد والبديع جائزة إلخ اھ (6/417) واللہ اعلم بالصوا ب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 47269کی تصدیق کریں
0     498
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات