ان ناموں کے معنیٰ کیا ہیں ، Mirha,Zirwa,Zynhaaکیا یہ نام لڑکیوں کیلئے رکھنا اسلام کے رو سے جائزہے ؟
Mirha, ،مرحہ:(میم کے کسرہ اور آخر میں گول تاء کے ساتھ) تکبر اور اناج کے معنی میں آتا ہے، لہذا غلط معنی
کااحتمال ہونے کی وجہ سے یہ نام رکھنا درست نہیں -
Zirwa ,ذروہ :(ذال کے کسرہ اور پیش کے ساتھ )اس کا معنیٰ عربی زبان میں " جگہ "کے آتے ہے ، اس نام کے رکھنے میں حرج نہیں -
Zynha،زینہ: (زاءکے کسرہ کے ساتھ) آرائش ،زیبائش کے معنی میں آتا ہے، جبکہ فارسی زبان میں" سیڑھی" کے معنیٰ میں آتاہے ۔ اس نام کے رکھنے میں بھی حرج نہیں۔
مگر بہتر یہ ہے کہ بچیوں کے نام ازواجِ مطہرات اور صحابیات (رضوان اللہ علیہن اجمعین) کے ناموں پر نام رکھے جائیں، تاکہ ان مقدس نفوس کے ناموں کا اثر بچیوں پر بھی پڑے ۔
کمافی لسان العرب :والزینہ والزونہ:اسم جامع لما یتزین بہ اھ(13/202)۔