اپنی بیٹی کانام ارم ستار' رکھا ہے یہ نام اسلامی نظریہ کے اعتبار سے کیسا ہے، اور اسکا معنی کیا ہے ؟
"ارم کے مختلف معانی ہیں،یہ قوم عاد کے جد اعلیٰ کا نام ہے،یاجد اخیر کا نام ہے، یاان کے قبیلہ کا نام ہے (تاج العروس)، تاہم ان معانی کے اعتبار سےیہ نام بچی کیلئےتجویز کرنادرست ہے، مگربہتر یہ ہے کہ ازواج مطہرات، بنات الرسول ﷺ اور صحابیات کے ناموں میں سے کوئی نام تجویز کیا جائے۔
كما في تاج العروس" (و) (إِرَم) وأرامٌ كَعِنَبٍ وسَحاب: والد عاد الأولى، أو الأخيرة، أ اسمُ بَلْدَتِهِم) الَّتِي كَانُوا فِيهَا، (أو أُمِّهم أو قبيلتهم) اهـ (206/31) واللہ اعلم بالصوا ب