میں نے اپنے بیٹے کا نام محمد عالیان خان رکھا ہے کیا یہ نام اسلامی طور پر مناسب ہے؟ براہ مہربانی اصلاح فرمادیں ۔
سائل کا اپنے بیٹے کے لیے محمد عالیان نام منتخب کرنا اگرچہ جائز ہے مگر ’’عالیان‘‘ عربی زبان میں تثنیہ کا صیغہ ہے، جس کا استعمال دو مرد افراد کے لیے ہوتا ہے، اس لیے اگر سائل " محمد عالیان خان " کے بجائے محمد علی یا محمد عَلْیَان “ نام رکھ لے تو زیادہ بہتر ہوگا۔ واللہ اعلم