میں نے اپنے بیوی کو کہہ دیا کہ اگر تم نے اپنے آپ کو نہیں بدلا اب یا گئی تو میں تین الفاظ بول دوں گا ، طلاق کا لفظ نہیں بولا، مجھے بتادیں میں کیا کروں اور اس سے کچھ ہوتا ہے یا نہیں ؟
صورت مسئولہ میں سائل کے مذکور الفاظ "میں تین الفاظ بول دوں گا " سے سائل کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ، البتہ آئندہ کیلئے ایسے الفاظ کہنے سے بھی اجتناب کرنا چاہئیے ۔
كما في تنقيح الحامدية : صيغة المضارع لا يقع بها الطلاق الا اذا غلب في الحال كما صرح الكمال بن همام اھ( ج ۱ ص ۳۳)۔