طلاق

طلاق کی نفی کرنی تھی اور اثبات ہوجائے تو طلاق کا کیا حکم ہے؟

فتوی نمبر :
44150
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق کی نفی کرنی تھی اور اثبات ہوجائے تو طلاق کا کیا حکم ہے؟

اگر ایک شخص نے کہنا یہ تھا کہ میں نےبیوی کو طلاق نہیں دی مگر غلطی سے اس کے منہ یہ نکل گیا کہ میں نے طلاق دی ہے تو اب وہ اگر قسم دے کہ غلطی سے یہ جملہ نکلا ہے حالانکہ اس نے فی الواقع طلاق نہ دی ہو تو کیا حکم ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شخصِ مذکور نے مذکور الفاظ " میں نے طلاق دی ہے " اگر چہ غلطی سے کہے ہوں تب بھی اس کی بیوی پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہوچکی ہے ،جس کا حکم یہ ہے کہ شخصِ مذکور عدت کے اندر رجوع کرنا چاہے تو رجوع کر سکتا ہے ، جبکہ عدت کے بعد دوبارہ نکاح کر نا لازم ہو گا بہر دو صورت شخصِ مذکور کو آئندہ دو طلاقوں کا اختیار باقی رہا، جب کبھی وہ دو طلاقیں بھی دیدے گا تو اس کی بیوی اس پر حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہو جائے گی، اس لئے آئندہ طلاق کے متعلق احتیاط لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في سنن الترمذي : ثلاث جدهن جد، وهزلهن جد: النكاح، والطلاق، والرجعة.اھ(2/481)
وفی التاتارخانیة:وطلاق اللاعب والھازل واقع وکذا الرجل یرید ان یتکلم بکلام فسبق لسانه بالطلاق فالطلاق واقع۔۔۔قال ابوحنیفةؒ لایجوز فی الغلط فی الطلاق ویجوز فی العتاق حتی أن الرجل لواراد ان یقول لامراته "اسقینی "فسبقه اللسان فقال"انت طالق"فقال ھی طالق ولو کان ذالک فی العتاق یدین بینه وبین اللہ تعالیٰ وقال ابویوسف ؒھماسواء اھ(3/396)
وفی الدرالمختار: باب الصريح (صريحه ما لم يستعمل إلا فيه) ولو بالفارسية (كطلقتك وأنت طالق ومطلقة)(ويقع بها)۔۔۔ (واحدة رجعية، وإن نوى خلافها)۔۔۔ (أو لم ينو شيئا)اھ(3/250)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 44150کی تصدیق کریں
0     614
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات