السلام علیکم ! حضرت پوچھنا یہ تھا کہ اگر اٹیچ باتھ روم ہو ، تو کیا وضو کرتے وقت وضو کی دعا پڑھ سکتے ہیں؟جزاکم اللہ خیرا۔
مروجہ اٹیچ باتھ روم(جہاں غسل اور قضائے حاجت کی جگہ کے درمیان کوئی دیورا حائل نہ ہو) کے اندر وضو کرنا تو درست ہے ، مگر وضو کے دوران پڑھی جانے والی دعا زبان سے نہ پڑھے ، بلکہ دل ہی دل میں پڑھے۔
کما فی الدر المختار : (قوله : إلا حال انكشاف) الظاهر أن المراد أنه يسمي قبل رفع ثيابه إن كان فی غير المكان المعد لقضاء الحاجة و إلا فقبل دخوله ، فلو نسی فيهما سمى بقلبه و لا يحرك لسانه تعظيما لاسم الله تعالى اھ (1/ 109)۔