السلام علیکم :
عفائف, عطاف نام رکھنا کیسا ہے اور اسکا معنی کیا ہے؟
عفائف ،عفیفہ کی جمع ہے ،عفیفہ کا معنی پاکدامن ،ناپسندیدہ کاموں سے بچنے والی عورت ،جبکہ عطاف اگر"عین "کے زبر ارو "طاء" کے تشدید کے ساتھ ہو تو اس کا معنی "بہت زیادہ مہربانی کرنے والا "اور اگر عطاف "عین "کے زیر اور "طاء" کے تخفیف کے ساتھ ہو تو اس کا معنی چادر،ازار،اور تلوار کے آتے ہیں ،مذکور دونوں ناموں میں سے پہلا نام بچیوں کیلئے اور دوسرا نام بچوں کیلئے رکھنے میں اگرچہ شرعاً کوئی حرج نہیں ،البتہ بہتر یہ ہے کہ انبیاء کرام علیھم السلام اور صحابہ کرام اور اولیاء کرام رضی اللہ عنھم کے ناموں پر بچوں کے نام رکھے جائیں ۔
فی سنن ابی داؤد:عن ابی الدرداء قال:قال رسول اللہ ﷺ انکم تدعون یوم القیامة باسمائکم واسماء آبائکم فاحسنوا اسمائکم (2/328)
وفیه ایضاً :عن ابی وھب الجشمی وکانت له صحبة قال :قال رسول اللہ ﷺ تمسوا باسماء الانبیاء اھ (2/328)-