السلام علیکم مفتیان کرام !حال ہی میں میرے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام میں نے عمرو " (Amr) رکھا؟ اب مسئلہ یہ ہے کہ بہت سے افراد اس نام "عم رو " (Amro) یا "عم رو (Omero) پڑھا کرتے ہیں ؟ عام عوام کو اس نام کی وضاحت دینے کے لئے تو اتنا مسئلہ پیش نہیں آتا ،مگر سرکاری یا نجی دفاتر میں اس کی وضاحت طلب کی جاتی ہے ، جیسے برتھ سرٹیفیکٹ بنواتے وقت مجھے پیش آیا ، اگر آپ اس پر وضاحت فرمادیں تو میرے لئے اس فتوی کو بطور ثبوت پیش کرنا آسان ہو گا؟
عمر و نام رکھنا بلا شبہ جائز ہے ، اس نام کی کتابت میں اگر چہ واؤ ہے، جو" عمر "سے فرق کرنے کے لیے ہے ، مگر تلفظ میں واؤ نہیں پڑھا جاتا، اسکے صحیح تلفظ کی صورت یہ ہے کہ "عین کے زبر اور" میم "کے سکوں کے ساتھ پڑھا جائے۔