رشوت

گورمنٹ کی ملازمت کے حصول کے لئے رشوت دینے اور لینے کا حکم

فتوی نمبر :
41739
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / رشوت

گورمنٹ کی ملازمت کے حصول کے لئے رشوت دینے اور لینے کا حکم

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ گورنمنٹ ملازمت جو بھی آتی ہیں وہ سیٹیں بک چکی ہوتی ہیں، جو بھی ملازمت ہو کہا جاتا ہے کہ اتنے لاکھ دو تو ملازمت مل جائے گی، تو برائے مہربانی بتائیں کہ اس ملازمت کے لئے پیسے دینا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر کوئی شخص کسی ادارے میں ملازمت کے لیے درکار انٹرویو دیدے، اور اس میں کامیاب ہونے کے ساتھ تعلیمی قابلیت اور تجربہ بھی رکھتا ہو ، رشوت دیئے بغیر اس کا تقرر ناممکن ہو اور رشوت دینے سے کسی دوسرے کا حق بھی ضائع نہ ہو تا ہو ، تو ایسی مجبوری کی صورت میں اگر چہ دینے والے کے لیے اپنے حق کے حصولیابی کی خاطر دینے کی گنجائش ہے، مگر لینے والے کے لیے بہر صورت ناجائز اور حرام ہے، اس لیے رشوت لینے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

لما في إعلاء السنن: الرشوة ما يعطى لابطال حق أو لاحقاق باطل أما إذا أعطى ليتوصل به إلى حق أو ليدفع به عن نفسه ظلما فلا بأس به اھ (۱۵/ ۶۰)
وفى حاشية ابن عابدين (رد المحتار): كما لو اضطر إلى دفع مرشوة لإحياء حقه جاز له الدفع وحرم على القابض اھ (5/ 72، ایچ ایم سعید کمپنی)
و في الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار)
الثالث: أخذ المال ليسوي أمره عند السلطان دفعا للضرر أو جلبا للنفع وهو حرام على الآخذ فقط اھ (5/ 362، سعيد)
و في البحر الرائق شرح كنز الدقائق: بعد ما ظهر الفساد وتغيرت أحوال القضاء والعمال حتى لا يقيموا الحق إلا بالرشوة فيكون على هذا التقدير مصره أسهل لإثبات حقوقه. اهـ. (6/ 229، دار الكتاب الإسلامي) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم چترالی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 41739کی تصدیق کریں
0     243
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میڈیسن کمپنیوں کی طرف سے ڈاکٹرزکے لئے کمیشن مقررکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   رشوت 0
  • استاد کا شاگرد کو امتحان میں کامیاب کرانے پر تحفہ لینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کمپنی کا وینڈر بننے کیلئے کمیشن دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • میڈیکل کی سیٹ حاصل کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • زمین نام کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • نوکری کے حصول کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اپنے جائز کام کے لئے آفیسرکو رشوت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اضافی رقم دیکر گیس وبجلی کے کنکشن جلد لگوانے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • رشوت اور کمیشن میں کیا فرق ہے؟

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • گورمنٹ کی ملازمت کے حصول کے لئے رشوت دینے اور لینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • بل پاس کرانے کیلئے مجبوراً رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کرکٹ میچ جیتنے والی ٹیم کا ڈبل پیسے لینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اپنے حق کی وصولی کیلئے کیا رشوت دی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کسی دوسری کمپنی میں اپنا مال بیچنے کے لئے وہاں کے بندوں کو کمیشن دینے کاحکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • پیسے دے کر ملازمت حاصل کرنا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • جن سے رشوت لی ہے اگر ان کا انتقال ہوجائے تو کیا کرنا چاہیے ؟

    یونیکوڈ   انگلش   رشوت 0
  • ملازمت حاصل کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اچھی ملازمت کے حصول کے لیے افسران بالا کو رشوت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • رشوت دے کر سرکاری نوکری حاصل کرنا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • ٹیسٹ پاس کروانے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
Related Topics متعلقه موضوعات