طلاق

گھروالوں کے مطالبہ پر بیوی کی غیرموجودگی میں طلاق دینے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

فتوی نمبر :
41692
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

گھروالوں کے مطالبہ پر بیوی کی غیرموجودگی میں طلاق دینے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

میں نے دوسری شادی کورٹ میرج کی ہے، جس کو ایک سال ہو گیا ہے ، جبکہ میں پہلے بھی شادی شدہ ہوں ، یہ میری دوسری شادی ہے ، جب سب کو پتہ چلا تو مجھے کہا گیا کہ پہلی بیوی کو طلاق دو یا دوسری کو ، پہلی بیوی سامنے موجود تھی، جب دوسری اپنے گھر تھی سامنے موجود نہیں تھی میری اور دوسری بیوی کے درمیان یہ بات پہلے دن سے واضح تھی کہ جب تک میں خود نہ کہوطلاق ہے تب تک تم نے نہیں ماننا، میں نے آج تک اسے منہ سے نہیں کہا طلاق کا، جب کہ مجھ سے اس کی غیر موجودگی میں گھر والوں نے یہ کہا کہ طلاق دو ، ابھی لکھو ، تو میں نے لکھ دی، ساتھ دوسری بیوی کو کہا کہ ان کو ٹالنے کے لیے لکھ رہا ہوں، مجھے یہ بتائیں کہ طلاق ہو گئی ہےیا نہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شرعاً طلاق واقع ہونے کے لئے بیوی کا سامنے موجود ہونا کوئی لازم نہیں، بلکہ اسکی غیر موجودگی میں بھی طلاق دینے سے شرعا طلاق واقع ہو جاتی ہے ، لہذا سائل نے اپنے گھر والوں کے اصرار پر اپنی دوسری بیوی کو جتنی طلاقیں لکھ کر دی ہیں اس پر اتنی طلاقیں واقع ہو چکی ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھندیة:يقع طلاق كل زوج إذا كان بالغا عاقلا سواء كان حرا أو عبدا طائعا أو مكرها كذا في الجوهرة النيرة(1/353)
وفیھا ایضاً: رجل أكرهه السلطان ليوكل بطلاق امرأته فقال لمخافة الضرب والحبس أنت وكيلي ولم يزد على ذلك فطلق الوكيل امرأته ثم قال الموكل لم أوكله بطلاق امرأتي قالوا لا يسمع منه ويقع الطلاق كذا في البحر الرائق.اھ(1/354)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 41692کی تصدیق کریں
0     404
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات