السلام علیکم! کیا میزان بینک میں انویسٹمنٹ اکاونٹ کھلوانا جائز ہے ؟ میں سعودی عرب میں رہتا ہوں اور میزان بینک کے ساتھ کاروبار کرنا چاہتا ہوں۔
ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک کے اکثر و بیشتر معاملات مستند مفتیان کرام پر مشتمل شریعہ ایڈوائزری بورڈ کے زیر نگرانی انجام پاتے ہیں، لہذا مذکورہ انوسمنٹ اکاؤنٹ اگر با قاعدہ شریعہ بورڈ سے منظور شدہ ہو تو اس کو کھلوانے کے بعد اس کے ذریعہ لین دین کرنے کی گنجائش ہے۔ واللہ اعلم!
گاڑی خریدنے کےلئے بینک سے سودی قرض لینا-نمازِ جمعہ کا طریقہ اور اس کو چھوڑنے والے کاحکم
یونیکوڈ مروجہ بینکاری 0