میں مسجد میں نکاح کی رسم میں شریک تھا،دولہے کا نام حارث تھا، امام صاحب نے حاضرین سے کہا کہ حارث نام اسلام میں ممنوع ہے اور یہ شیطان کا نام ہے، برائے مہربانی یہ نام اسلام میں روا ہے؟ ایک صحابی کا نام بھی حارث بن نعمان ہے ؟
"حارث " نام شرعاً پسندیدہ نا موں میں سے ایک نا م ہے ،نبی اکرم صلی اللہ علیه سلم نے حارث نام رکھنے کی ترغیب دی ہے،لہذا سائل کو کو امام صاحب موصوف کی بات سمجھنے میں ،یا خود امام صاحب کو غلط فہمی ہوگئی ہےاسلئے مذکور نام رکھنا بلاشبہ درست ہے ۔
کما فی بذل المجھود : عن ابى وهب الجشمى وكانت له صحبہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم تسموا باسماء الانبیاء واحب الاسماء إلى الله عبد الله وعبد الرحمن وصدقھا حارث و همام واقبحھا حرب ومرة اھ
قال الشيخ (تحت قوله اصدقها حارث و همام) ای اطبقها للمسمی لان الحارث هو الكاسب والحمام مبالغة في الهم و لا یخلوا لانسان عن كسب و هم (6/267) ۔واللہ اعلم بالصوا ب