نام رکھنے کا حکم

اروی نام رکھنا جائز ہے ؟

فتوی نمبر :
37899
| تاریخ :
2019-07-25
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

اروی نام رکھنا جائز ہے ؟

میں دو بچوں کا باپ ہوں ،بیٹے کا نام اشعر صبیح الدین اور بیٹی کا نام اروی صبیح الدین ہے ،میرے والد کو تفسیر ابن کثیر کے مطالعہ کے دوران یہ بات ملی کہ ام جمیل کا نام بھی اروی تھا،اس زمانہ میں کئی شخصیات "اروی "نام کی تھیں جن میں صحابیات بھی تھیں جیسے اروی بنت کریز جو عثمان رضی اللہ عنہ کی والدہ تھیں ، ان کے علاوہ اروی بنت الحارث جو حضور ﷺ کی چچازاد بہن تھیں ،بہر صورت یہ نام اچھا ہے یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اوری نام رکھنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں ۔واللہ اعلم بالصوا ب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 37899کی تصدیق کریں
0     718
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات