نام رکھنے کا حکم

الینا حریم نام رکھنا کیسا ہے ؟اور اس کے معنی کیا ہیں ؟

فتوی نمبر :
36498
| تاریخ :
2019-01-22
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

الینا حریم نام رکھنا کیسا ہے ؟اور اس کے معنی کیا ہیں ؟

میری بچی پیدا ہوئی ہے اور میں اس کا نام رکھنا چاہتا ہوں میں نے تلاش کیا اور مجھے یہ نام ملا' الینا حریم، اور اس کے معنی جنت کا ریشم کعبہ کا دیوار ، مجھے یہ بتائیں کہ یہ اسلامی نام ہے اور اس کے معنی وہی ہے جو میں نے ذکر کیا ہے ، اگر ہاں تو یہ کس طرح لکھا جائے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

الینا کا معنی ہے "خوبصورت، حسین اور حریم کے معنی ہے "گھر کی چار دیواری " اور کعبہ کے باہر کی دیوار کو بھی حریم کہا جاتا ہے ، اور یہ نام رکھنے کی شرعا اجازت ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ ازواج مطہرات ، صحابیات اور دیگر بزرگ خواتین کے نام پر بچی کا نام رکھا جائے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 36498کی تصدیق کریں
0     563
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات