وقف

کیا اگرمسجد کے نیچے دکانیں ہوں تو وہ جگہ مسجدِ شرعی کہلائے گی؟

فتوی نمبر :
36200
| تاریخ :
معاملات / امانات / وقف

کیا اگرمسجد کے نیچے دکانیں ہوں تو وہ جگہ مسجدِ شرعی کہلائے گی؟

جب ہمارے محلے کی جامع مسجد کی دوبارہ تعمیر وتوسیع کی جارہی تھی، تو ایک صاحب نے قبلہ کی طرف سے اپنی زیرِ زمین دکانوں کی چھت پر مسجد کو وسعت دی، اب مذکورہ دکانیں کسی اور شخص پر فروخت کی گئی ہیں، قبلہ کی طرف سے تقریباً دو صفوں تک کی جگہ مذکورہ دکانوں کے اوپر ہے اور اس کے پیچھے صفیں پرانی مسجد کی زمین پر واقع ہیں، عام حالات میں پچھلی صفوں کو چھوڑ کر انہیں دو صفوں پر نماز باجماعت ادا ہوتی ہے ، پوچھنا یہ ہے کہ مذکورہ بالا اگلی دو صفیں مسجدِ شرعی کے حکم میں ہیں یا نہیں ؟ ایسی مسجد میں نماز باجماعت کا کیا حکم ہے ؟ کیوں کہ ہم نے سنا ہے کہ مسجد کی زمین پر اوپر نیچے کسی کا قبضہ نہیں ہونا چاہیئے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور دکانیں اگر مسجد کیلئے وقف نہیں ہیں تو ان دکانوں کا بالائی حصہ مسجدِ شرعی کے حکم میں نہیں،اس لئے اگلی دوصفوں میں نماز پڑھنے سے مسجد کا ثواب تو نہیں ملے گا،مگر جماعت کا ثواب حاصل ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی ردالمحتار:قال في البحر: وحاصله أن شرط كونه مسجدا أن يكون سفله وعلوه مسجدا لينقطع حق العبد عنه لقوله تعالى {وأن المساجد لله} [الجن: 18]- بخلاف ما إذا كان السرداب والعلو موقوفا لمصالح المسجد، فهو كسرداب بيت المقدس هذا هو ظاهر الرواية اھ(4/358)۔
وفی البحر الرائق: (قوله ومن جعل مسجداً تحته سرداب او فوقه بیت وجعل بابه الیٰ الطریق وعزله او اتخذ وسط دارہ مسجداً واذن للناس بالدخول فله بیعه ویورث عنه)لانه لم یخلص للہ تعالیٰ لبقاء حق العبد متعلقاً به (الیٰ قوله) وحاصله ان شرط کونه مسجداً ان یکون سفله وعلوہ مسجداً لینقطع حق العبد عنه اھ(5/251)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 36200کی تصدیق کریں
0     729
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 1
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • کیا بلڈنگ کے نیچے مسجد بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مسجد کی بجلی سے موبائل ری چارج کرکے باکس میں کچھ رقم ڈالنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
Related Topics متعلقه موضوعات