نام رکھنے کا حکم

عیشال ،عشال ،رتاج ،انفال نام رکھنا کیساہے؟

فتوی نمبر :
36135
| تاریخ :
2018-12-09
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

عیشال ،عشال ،رتاج ،انفال نام رکھنا کیساہے؟

مندرجہ ذیل نام رکھنا کیسا ہے ؟ عیشال،عشال،ریتاج،انفال اگر یہ نام صحیح نہیں ہیں تو کیا ان کے ساتھ دوسرا نام لگاکر مطلب ٹھیک ہو سکتا ہے ؟ براہ کرم راہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

"انفال "کا معنیٰ مال غنیمت کے ہے ،رتاج کا معنیٰ ہے "بڑا دروازہ" ایشال کا معنی "کم کرنا"عشال اور عیشال کےمعنیٰ ہمیں نہیں ملے ،مذکور الفاظ کے معانی نام رکھنے کیلئےمناسب نہیں ہیں اگر چہ جائز ہوں ،لہذا بہتر اور افضل یہ ہے کہ ان ناموں کے علاوہ انبیاء کرام اور صحابہ وصحابیات کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرکے رکھ لیا جائے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی مشکوۃ المصابیح :عن عبدالحمید بن جبیر ابن شیبة قال جلست الی سعد ابن المسیب فحدثنی ان جدہ حزنا قال بل انت سھل قال ماانا بمغیر اسما سمانیة ابی قال ابن المسیب مازالت فینا الحزونہ بعد رواہ البخاری اھ (409)
وفیه ایضاً:وعن ابی الدرداء قال قال رسول اللہ ﷺ تدعون یوم القیامة باسمائکم واسماء آبائکم فاحسنوا اسمائکم رواہ احمد و وابوداؤد اھ (408) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 36135کی تصدیق کریں
0     1701
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات