کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اگر کوئی اپنا گھر وقف کر دے تو جوار کو شفعہ حق ہے یا نہیں؟
واضح ہو کہ گھر کو وقف کرنے کی صورت میں جار کو حق شفعہ حاصل نہیں، کیونکہ حق شفعہ کے ثبوت کے لیے عقد معاوضہ کا ہونا ضروری ہے جو مذکور صورت میں مفقود ہے۔
ففی الھندیۃ:’’ و منھا عقد المعاوضۃ و ھو البیع أو ما ھو بمعناہ، فلایجب الشفعۃ بما لیس ببیع و لابمعنی البیع حتی لاتجب بالھبۃ و الصدقۃ و المیراث و الوصیۃ‘‘۔(۵/۱۶۰)