حلالہ اور طلاق مغلظہ

پیپر پر تین دفعہ طلاق لکھنے - لکھوانے سے وقوعِ طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
35671
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

پیپر پر تین دفعہ طلاق لکھنے - لکھوانے سے وقوعِ طلاق کا حکم

میرے شوہر جو کہ کویت میں مقیم ہے، اور شادی کے بعد وہاں جا کر کوئی رابطہ نہیں کیا، گھر یلولڑائی کی بنیاد پر ایک کاغذ بھیجدیا ،جس پر لکھا ہے طلاق طلاق طلاق، اور اخیر میں لکھا ہے یہ الفاظ بطورِ طلاقِ اوّل تحریر کیے ہے، تاکہ سند رہے اور ضرورت کے وقت کام آئے اور عدت کے دوران رجوع بھی نہیں کہ اب وہ مجھ سے رجوع کرنا چاہتا ہے , جبکہ ابھی دو پیپر ان کے پاس ہیں، جن پر انہوں نے دستخط نہیں کیا اور بھیجے بھی نہیں , ان باقی دونوں پیپر پر بھی تین تین دفعہ طلاق کا لفظ لکھا ہے اور یہ پیپر انہوں نے خود نہیں لکھے ، بلکہ وکیل نے بھیجے تھے اسے دستخط کرنے کے لئے ۔ اب کیا صلح کی کوئی صورت نکل سکتی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر واقعۃً سائلہ کے شوہر نے پیپر پر تین طلاقیں تحریر کر کے اس پر دستخط کر دیے ہیں ۔ تو اس سے سائلہ پر تینوں طلاقیں واقع ہو کرحرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، اب رجوع نہیں ہو سکتا ہے اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہو سکتا۔ جبکہ سائلہ عدت مکمل ہونے کے بعد کسی بھی دوسری جگہ عقدِ نکاح کرنے میں شرعاً آزاد ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تعالى : الطَّلَاقُ مَرَّتيْنِ (الی قوله) فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدِ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ الآية ( البقرة آيت : 230 229)
وفی صحیح البخاری:وقال الليث: حدثني نافع، قال: كان ابن عمر، إذا سئل عمن طلق ثلاثا، قال: «لو طلقت مرة أو مرتين، فإن النبي صلى الله عليه وسلم أمرني بهذا، فإن طلقتها ثلاثا حرمت حتى تنكح زوجا غيرك»(7/43)-
وفی الھداية: " وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة أو ثنتين في الأمة ‌لم ‌تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها " اھ(2/399)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 35671کی تصدیق کریں
0     456
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تین بار سے زیادہ طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کی جھوٹی اقرار سے وقوع طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین مرتبہ آزاد ہو کہنے سے کتنی طلاقیں ہوں گی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاقوں کے بعداکٹھے ساتھ رہنے کاشرعی حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • کیا تین طلاقوں کے بعد واپسی کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے الفاظ بیوی نے نہ سنے ہوں تو طلاق ہوگی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین شرط پے طلاق دیتاہوں کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • محض دیکھانے کے لیے طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حالت حمل میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا طریقہ

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک وقت میں تین طلاقیں دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے نوٹس بنانے سے طلاق واقع ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • شرط لگاکر حلالہ کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعداکٹھے رہنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • الگ الگ مجلسوں میں تین طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • "تم مجھ پر طلاق ہو "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • غصے کی حالت میں ایک ہی دفعہ میں تین طلاقیں دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • بیوی طلاق کے الفاظ نہ سنے تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشہ کی حالت میں دی ہوئی طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حلالہ شرعیہ کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشے کی حالت میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک یا دو طلاقوں کے بعد تین طلاق کا اقرار کرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات