وقف

مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

فتوی نمبر :
35164
| تاریخ :
معاملات / امانات / وقف

مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

حضرت مفتی صاحب! ایک شخص نے جگہ خرید کر کچھ جگہ پر مسجد بنائی کچھ جگہ پر اپنی رہائش، اس کے بعد فوت ہوگیا، وارثوں میں سے ایک باپ کی جگہ زبردستی قابض ہوگیا باقی وارثوں کو مسجد رہائش اور بقیہ جگہ کے قریب نہیں آنے دیتا، سوال یہ ہے کہ باقی وارثوں کو کیا کرنا چاہئے؟ مسجد وقف کریں تاکہ ان کے باپ کو ثواب ملے یا وقف نہ کریں؟ (۲) باقی رہائش اور دیگر جگہ کے بارے میں کیا کریں؟ حقِ وراثت چھوڑدیں تاکہ زبردستی قابض اور اس کی اولاد عیش و عشرت اور مزے کرے اور حقیقی وارث اور ان کی اولاد بھوکی مرے؟ (۳) کیا زبردستی قبضہ کی مسجد میں نماز پڑھنا جائز ہے؟ عام نمازی کے نمازوں کا کیا حکم ہے؟ جواب جلدی دیں اور ہماری مدد کریں۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مرحوم نے اپنی صحت والی زندگی میں اگر اس جگہ کو باقاعدہ مسجد کے لئے وقف کرکے اس میں مسجد کی تعمیر کی تھی پھر لوگوں کو اس میں نمازوں کی اجازت بھی دی تھی تو یہ شرعاً بھی مسجد بن چکی ہے اب یہ جگہ تا قیامت مسجد ہی رہے گی مرحوم کے ورثاء کیلئے بطورِ وراثت اس مسجد کو اپنے قبضے میں لینا قطعاً جائز نہیں، البتہ مسجد کے متولی بن سکتے ہیں جبکہ مسجد کے علاوہ مرحوم کی جو رہائش کی جگہ اور دیگر جائیدادیں ہیں، اگر وہ مرحوم نے وقف نہیں کی تھیں تو اب یہ مرحوم کے تمام ورثاء کا حق ہے جو سب ورثاء میں حسبِ حصص شرعی تقسیم ہوں گی، کسی ایک وارث کا مرحوم کی تمام جائیداد پر قابض ہوکر باقی ورثاء کو ان کا حصہ نہ دینا ظلم و غصب پر مبنی ہونے کی وجہ سے شرعاً ناجائز اور حرام ہے اس پر لازم ہے کہ تمام ورثاء کو ان کا حصۂ شرعی دیکر مؤاخذۂ دنیوی اور اُخروی سے سبکدوشی حاصل کرے، بصورتِ دیگر اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے۔


کما فی صحیح البخاری: عن سالم، عن أبیہ ؓ قال: قال النبی ﷺ: ’’من أخذ من الأرض شیئا بغیر حقہ خسف بہ یوم القیامۃ إلی سبع أرضین‘‘۔ (ج۱، ص۳۳۲)۔


وفی البدائع: (وأما) الذی یرجع إلی نفس الوقف فہو التأبید، وہو أن یکون مؤبدا حتی لو وقت لم یجز؛ لأنہ إزالۃ الملک لا إلی حد فلا تحتمل التوقیت کالإعتاق وجعل الدار مسجدا۔ (ج۶، ص۲۲۰)۔ واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 35164کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 1
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • کیا بلڈنگ کے نیچے مسجد بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مسجد کی بجلی سے موبائل ری چارج کرکے باکس میں کچھ رقم ڈالنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
Related Topics متعلقه موضوعات