نام رکھنے کا حکم

کیا حاناش نام رکھنا درست ہے ؟

فتوی نمبر :
35105
| تاریخ :
2018-08-12
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

کیا حاناش نام رکھنا درست ہے ؟

میرے بیٹے کا نام حاناش علی ہے ،آٹھ ما ہ کا ہے ،بہت بیمار رہتا ہے ،کیا یہ نام درست ہے ؟بچے کی ماں کا نام آسیہ ،والد کا نام منظر ہے،بچے کیلئے نیک اسلامی نام بتائیں

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بچوں کے نام انبیاء ،صحابہ اور صلحاء کے نام سے رکھنے چاہیئے،اور حاناش علی نام چونکہ معنیٰ کے اعتبار سے بہتر نہیں اس لئے سائلہ کو چاہیئے کہ اپنے بیٹے کا نام حاناش علی کے بجائے محمد علی ،یا صرف علی رکھے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الشامیة:التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عبادة ولا ذكره رسوله - صلى الله عليه وسلم - ولا يستعمله المسلمون تكلموا فيه، والأولى أن لا يفعل اھ (6/417) واللہ اعلم بالصوا ب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 35105کی تصدیق کریں
0     451
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات