وقف

مسجد کا سامان کمیٹی والوں کی اجازت سے استعمال کرنے کا حکم،مسجد کی اشیاء کرایہ پر دینے کا حکم

فتوی نمبر :
33916
| تاریخ :
معاملات / امانات / وقف

مسجد کا سامان کمیٹی والوں کی اجازت سے استعمال کرنے کا حکم،مسجد کی اشیاء کرایہ پر دینے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
ہم نے اپنے گاؤں کی مسجد کی وسعت کے لئے دوبارہ تعمیر شروع کردی ہے، مسجد کی لکڑی اور دوسری کھدائی وغیرہ کا سامان گاؤں کے ایک آدمی نے بلااجازت استعمال کیا۔
(1):کیا مسجد کا یہ سامان مسجدِ کمیٹی کی اجازت یا بلااجازت کوئی آدمی اپنے کام کے لئے استعمال کرسکتا ہے؟
(2): مسجد کا یہ سامان آدھا ادھورا ٹوٹا ہوا واپس کیا ہے اور مناسب کرایہ بھی دیا ہے، کیا یہ آدمی اس پر مسجدِ حق سے آزاد ہے یا اس پر مسجد کا حق ہے؟
(3): اگر اس آدمی پر مسجد کی ان چیزوں کی واپسی یا اس کا نقصان واپس کرنا ہے تو کیا کمیٹی کو اختیار ہے کہ وہ اس آدمی کو ادھورا سامان پر معاف کرے؟
(4) کیا کسی کمیٹی کے فرد کو مسجد کی چیز کرایہ پر دینے کا حق حاصل ہے؟
نوٹ: مسجد کا کام جاری ہے اور یہ سامان فالتو نہیں، بلکہ کم ہے، جس نے یہ سامان مسجد سے لیا اس نے کسی سے بھی نہیں پوچھا ویسے ہی اٹھا لیا،براہِ مہربانی الگ الگ جواب نمبر وار تحریر فرمائیں۔شکریہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ مسجد کی اشیاء مسجد کے لئے وقف ہوتی ہیں، مسجد کے متولی یا کمیٹی کی ملکیت نہیں ہوتی، اس لئے کسی بھی شخص کے لئے کمیٹی کی اجازت کے باوجود بھی مسجد کی کوئی چیز اپنی ذاتی ضروریات کے لئے استعمال کرنا جائز نہیں، تاہم مسجد کی اشیاء کرایہ پر دینے میں اگر مسجد کا فائدہ ہو اور اس معاملہ سے مسجد کا فائدہ ہی مد نظر ہو اور جن کے چندہ سے مسجد کے لئے یہ سامان آیا ہو انہیں بھی کرایہ داری کے معاملہ پر کوئی اعتراض نہ ہو تو مسجد کا سامان کمیٹی کی اجازت سے مناسب ومعقول کرایہ پر دینے کی اجازت ہے، ورنہ مسجد کا سامان صرف ضروریاتِ مسجد میں استعمال کیا جائے، لہذٰا اہلِ محلہ کو چاہیئے کہ مذکور اصولی جواب کے مطابق عمل کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الخلاصة: لوعلق قندیلا وبسط حصیراً وبواری فی المسجد واستغنی عنه عادت ھذہ الاشیاء الیٰ ملك صاحبه والصحیح من مذھب ابی یوسف انه لاتعود الیٰ ملك متخذھا بل یتحول الیٰ مسجد آخر او یبعھا قیم المسجد لأجل المسجد اھ(4/424)۔
وفی البحر الرائق: واعلم ان اجارة الوقف لاتجوز إلا باجرة المثل او اکثر فلو آجر الناظر بدون اجرة المثل لاتصح الاجارة ویلزم المستاجر تمام اجر المثل وقد وقع فی الخلاصة عبارة اوھمت ان الناظر یضمن تمام اجر المثل فقال متولی الوقف آجر بدون اجر المثل یلزمه تمام اجر المثل اھ(7/299)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 33916کی تصدیق کریں
0     2279
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 1
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • کیا بلڈنگ کے نیچے مسجد بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مسجد کی بجلی سے موبائل ری چارج کرکے باکس میں کچھ رقم ڈالنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
Related Topics متعلقه موضوعات