السلام علیکم!
میں میزان اسلامی بینک میں PLS اکاؤنٹ کھولنے کے بارے میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ یہ حلال ہے یا نہیں؟ انہوں نے مجھے بتایا کہ یہ حلال ہے، لیکن مجھے اس بارے میں آپ کے فتوی کی ضرورت ہے۔
ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک مستند علماءِ کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کی زیرِ نگرانی شرعی اصولوں ( مشارکہ مضاربہ استصناع وغیرہ) کے مطابق اپنے تمویلی معاملات انجام دیتا ہے، اس لئے اس بینک میں PLS اکاؤنٹ کھلواکر نفع حاصل کرنے کی شرعاً گنجائش ہے۔