معززمفتی صاحب!میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا الاشباہ مسلمان نام ہے یا نہیں؟اگریہ مسلمان نام ہے تو اس کے صحیح معنیٰ کیا ہیں،اس نام کے صحابیات رسول میں سے کسی کانام ہونےکاحوالہ ہےاوراس کا عربی،اردو میں تلفظ کیا ہے۔
واضح ہوکہ لفظ"الاشباہ"عربی زبان میں مصدر ہے جس کے معنیٰ ایک چیز کو دوسری کے ساتھ مشابہت دینے کے آتے ہیں،مگر یہ کوئی نام نہیں اور نہ ہی کسی صحابیہ وغیرہ کا اس لفظ کے ساتھ نام رکھنا ہماری معلومات میں ہے،اس لئے بہتر یہ ہےکہ اگر پیدا ہونے والی بچی ہے تو کسی صحابیہ وغیرہ کے نام پر یا اچھے معانی والا نام اس کیلئے تجویز کرنا چاہیئے اور اس طرح کے چند نام درج ذیل ہیں،اگرچاہیں توان میں سےکوئی ایک تجویزکرسکتےہیں وہ یہ نام ہیں عائشہ،فاطمہ،کلثوم،رقیہ،زینب،جویریہ،اسماء،خنساء،عاتکہ،ام رومان،حفصہ،مدیحہ،بشریٰ اور میمونہ وغیرہ۔واللہ اعلم