"غلام نبی یا غلام رسول"نام رکھنا کیسا ہے؟بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ شرک ہے،کیا یہ درست ہے؟
مذکورہ نام رکھنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں جائز ہے،اس کو شرک قرار دینا درست نہیں کیوں کہ غلام بمعنیٰ تابعدار وفرمانبردارکے ہیں،جیساکہ لغت وعرف اس پر شاہد ہے،بلاوجہ اسے شرک قرار دینے سے احتراز لازم ہے۔
وفی ردالمختار:ویوخذ من قولہ ولاعبد فلان منع التسمیہ بعبد النبی ونقل المناوی عن الدمیری انہ قیل بالجواز بقصد التشریف بالنسبہ،والاکثر علی المنع خشیہ اعتقاد حقیقہ العبودیہ کما لایجوز عبدالدار اھ (6/418)۔ واللہ اعلم بالصوا ب