مفتی صاحب مجھے حضور ﷺ کا یومِ ولادت اور یومِ وفات کی تاریخِ ہجری حوالہ کے ساتھ بتادیں ۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت پیر کے دن ہوئی ،البتہ آپ ﷺکی تاریخ ولادت کے دن کونسی تاریخ تھی , اس میں قدیم زمانے سے اختلاف چلا آرہا ہے ایک قول کے مطابق ۸ ربیع الاول ، ایک قول کے مطابق ۱۰ ربیع الاول جبکہ مشہور قول کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولا دت باسعادت ۱۲ ربیع الاول کو ہوئی، مگر جمہور محدثین و مؤرخین کے نزدیک راجح قول آٹھ (8) ربیع الاول کا ہے حضرت عبد اللہ بن عباس اور حضرت جبیر بن مطعم رضی الله عنہم سے بھی یہی منقول ہے اور اسی قول کو علامہ قطب الدین قسطلانی رحمہ اللہ نے اختیار کیا ہے ، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات , پیر کےدن بارہ (12) ربیع الاول کو ہوئی ۔
كما في البداية والنهاية : ولد رسول الله صلى الله مسلم عام الفیل يوم الاثنين الثاني عشر من شهر ربيع الأول وفيه بحث وفيه عرج به إلى السماء وفيه هاجر وفيه مات وهذا هو المشهور عند الجمهور والله اعلم ( ج 2/215)
وفيها أيضا: لا خلاف أنه عليه السلام توفي يوم الاثنين ( ج 4/227)-
وفيہا أيضا : وتوفى يوم الاثنين لثنتي عشرة ليلة خلت من ربيع الأول وهذا جزم بہ محمد بن سعد کاتبہ (4/228)-
وفيها أيضا وقال محمد بن اسحاق توفي رسول الله صلى الله عليه وسلم لا ثنتي عشرة ليلة خلت من شهر ربيع الأول في اليوم الثانی قدم قبل المدينة مهاجرا واستكمل رسول اللہ ﷺ في ھجرتہ عشر سنین کوامل قال الواقدی وھو المثبت عندنا وجزم بہ محمد ابن سعد کاتبہ (ج 4/229) -
حضورﷺ سے چاندی کی انگوٹھی اور نگینہ کا استعمال ثابت ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0آنحضرتؐ اور حضرت علیؓ کی نمازِ جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیل
یونیکوڈ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0آپؐ نور ہے یا بشر؟ اور ’’الصلوٰۃ والسلام علیک یا رسول اللہ ‘‘ کہنا
یونیکوڈ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 1کیا نبی کریم ﷺ نے معراج میں تمام مراحل براق سواری سے طے کۓ ؟
یونیکوڈ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0حضورِ اکرم ﷺ سے زندگی میں کبھی کوئی نماز قضاء ہوئی ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0