وضو

ٹی وی دیکھنے ، شرمگاہ یا نامحرم عورت پر نظر پڑ جانے سے وضو کا حکم

فتوی نمبر :
24800
| تاریخ :
2014-11-29
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

ٹی وی دیکھنے ، شرمگاہ یا نامحرم عورت پر نظر پڑ جانے سے وضو کا حکم

۱۔ کیا اپنے ستر پر نظر پڑ جانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
۲۔ کیا راہ چلتے ہوئے کسی نامحرم پر نظر پڑجانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
۳۔ کیا ٹی وی دیکھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکو رامور مفسداتِ وضو میں سے نہیں ، اس لۓ ان سے وضو نہیں ٹوٹے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الفقه الإسلامي و أدلته : مذهب الحنفية : ينقض الوضوء اثنا عشر شيئاً : ما خرج من السبيلين إلا ريح القبل في الأصح ، و ولادة من غيررؤية دم ، و نجاسة سائلة من غير السبيلين كدم و قيح و قيء طعام أو ماء أو عَلَق اھ (1/ 437)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بشیر احمد بہادر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 24800کی تصدیق کریں
0     1164
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات