نام رکھنے کا حکم

بچے کا نام میکائیل رکھ سکتے ہیں؟

فتوی نمبر :
22582
| تاریخ :
2014-09-02
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

بچے کا نام میکائیل رکھ سکتے ہیں؟

میں اپنے بیٹے کا نام میکائل رکھنا چاہتاہوں جبکہ قرآن پاک میں جو ذکر آیا ہے وہ میکال آیا ہے ،رہنمائی کیجئے گا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بچوں کیلئے فرشتوں کے نام رکھنے کی حدیث میں ممانعت آئی ہے ،اس لئے سائل کو چاہیئے کہ اس کے بجائے وہ انبیاء علیھم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیھم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرے تا کہ باعث خیرو برکت ہو ۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی شعب الایمان :أخبرنا أبو بكر محمد بن إبراهيم الفارسي، أنا أبو إسحاق إبراهيم بن عبد الله الأصبهاني، نا أبو أحمد محمد بن سليمان بن فارس، نا محمد بن إسماعيل، قال: قال لي أحمد بن الحارث، نا أبو قتادة الشامي، ليس بالحراني مات سنة أربع وستين ومائة، نا عبد الله بن جراد، قال: صحبني رجل من مؤتة فأتى النبي صلى الله عليه وسلم وأنا معه، فقال: يا رسول الله، ولد لي مولود، فما أخير الأسماء؟ قال: " إن أخير أسمائكم الحارث وهمام، ونعم الاسم عبد الله وعبد الرحمن، وسموا بأسماء الأنبياء ولا تسموا بأسماء الملائكة "، قال: وباسمك؟ قال: " وباسمي، ولا تكتنوا بكنيتي اھ (11/118)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 22582کی تصدیق کریں
0     694
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات