مجھے پیشاب کے بعد قطروں کا مسئلہ ہے ، میں استنجاء کرتے ہوئے ٹشوپیپر استعمال کرتا ہوں اور کم از کم چار سے پانچ دفعہ عضوِ تناسل کو دبا کر استنجاء کرتا ہوں، ایسا کرنے سے میری جنسی قوت میں کمی ہو گئی ہے اور اب اس صورتِ حال سے میں کیسے نکلوں ؟ کیونکہ ایسے کیے بغیر مجھ کو اطمینان نہیں ہوتا۔
استنجاء کے لۓ اتنا کافی ہے کہ آدمی ٹشو پیپر کے ذریعہ پاکی حاصل کرے اور پانی استعمال کرے ، اس سے زیادہ کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔
فی الدر المختار : يجب الاستبراء بمشي أو تنحنح أو نوم على شقه الأيسر ، و يختلف بطباع الناس اھ (1/ 344)۔
و فی حاشية ابن عابدين : تحت (قوله : يجب الاستبراء إلخ) يلزم الرجل الاستبراء حتى يزول أثر البول و يطمئن قلبه . و قال : عبرت باللزوم لكونه أقوى من الواجب ؛ لأن هذا يفوت الجواز لفوته فلا يصح له الشروع في الوضوء حتى يطمئن بزوال الرشح . اهـ . (1/ 344)۔