سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم

نبی اکرم ﷺ کی اولاد اور ازواج مطہرات کی تفصیل

فتوی نمبر :
20936
| تاریخ :
تاریخ / سیرت / سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم

نبی اکرم ﷺ کی اولاد اور ازواج مطہرات کی تفصیل

السلام علیکم براہ مہربانی حضرت محمد ﷺ کی اولاد اور ازواج مطہرات کی تفصیل بتادیجیے ؟ جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مؤرخین اور محدثین کا اس پر اتفاق ہے کہ آپ ﷺ کی چار لڑکیاں ہوئیں: زینب،رقیہ ،ام کلثوم اور فاطمہ رضی اللہ عنہن، البتہ لڑکوں کی تعداد میں اہل سیرت کا اختلاف ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ سب بچپن ہی میں انتقال فرماگئے تھے، قاسم ، عبد اللہ ، ابراہیم ،بعضوں نے طیب ، طاہر ، مطیب، اور مطہر رضی اللہ عنہم کے ناموں سے بھی آپ کے لڑکوں کا تذکرہ فرمایا ہے، اس حساب سے لڑکوں کی تعداد سات ہو جاتی ہے، حضور علیہ السلام کی ساری اولاد سوائے ابراہیم کے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے پیدا ہوئی،جبکہ ازواج مطہرات کی تعداد گیارہ تھیں، حضرت خدیجہؓ،حضرت سودۃؓ ، حضرت عائشہؓ، حضرت حفصہؓ، حضرت زینب بنت جحشؓ، حضرت زینب بنت خزیمہؓ، حضرت ام سلمۃؓ، حضرت ام حبیبہؓ، حضرت جویریہؓ اور حضرت صفیہ رضی اللہ عنہن ۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی البداية والنهاية: لَا خِلَافَ أَنَّ جَمِيعَ أَوْلَادِهِ من خديجة بنت خويلد سِوَى إِبْرَاهِيمَ فَمِنْ مَارِيَةَ بِنْتِ شَمْعُونَ الْقِبْطِيَّةِ، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ: أَنْبَأَنَا هِشَامُ بْنُ الْكَلْبِيِّ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ. قَالَ: كَانَ أَكْبَرُ وُلِدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقَاسِمُ، ثُمَّ زَيْنَبُ ، ثُمَّ عَبْدُ اللَّهِ، ثُمَّ أُمَّ كُلْثُومٍ، ثُمَّ فَاطِمَةَ، ثم رقية، قَالَ ثُمَّ وَلَدَتْ لَهُ مَارِيَةُ بِالْمَدِينَةِ إِبْرَاهِيمَ فِي ذِي الْحِجَّةِ سَنَةَ ثَمَانٍ مِنَ الْهِجْرَةِ، فَمَاتَ ابْنَ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ شَهْرًا. (5/ 328)
و فیہ أیضاً: لا خلاف أنه عليه السلام تُوُفِّيَ عَنْ تِسْعٍ وَهُنَّ، عَائِشَةُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ التَّيْمِيَّةُ، وَحَفْصَةُ بِنْتُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ الْعَدَوِيَّةُ، وَأُمُّ حَبِيبَةَ رَمْلَةُ بِنْتُ أَبِي سُفْيَانَ صَخْرِ بْنِ حَرْبِ بْنِ أُمَيَّةَ الْأُمَوِيَّةُ، وَزَيْنَبُ بِنْتُ جَحْشٍ الْأَسَدِيَّةُ، وَأُمُّ سَلَمَةَ هِنْدُ بِنْتُ أَبِي أُمَيَّةَ الْمَخْزُومِيَّةُ، وَمَيْمُونَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ الْهِلَالِيَّةُ، وَسَوْدَةُ بِنْتُ زَمْعَةَ الْعَامِرِيَّةُ، وَجُوَيْرِيَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ بْنِ أَبِي ضِرَارٍ الْمُصْطَلِقِيَّةُ، وَصَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيِّ بْنِ أَخْطَبَ النَّضْرِيَّةُ الْإِسْرَائِيلِيَّةُ الْهَارُونِيَّةُ، رَضِيَ الله عنهم وأرضاهن. (إ لی قولہ) قَالَ: تزوَّج رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وسلَّم بِخَمْسَ عَشْرَةَ امْرَأَةً، دَخَلَ مِنْهُنَّ بِثَلَاثَ عَشْرَةَ، وَاجْتَمَعَ عِنْدَهُ إِحْدَى عَشْرَةَ، وَمَاتَ عَنْ تِسْعٍ ثُمَّ ذَكَرَ هَؤُلَاءِ التِّسْعَ اللاتي ذكرناهن رضي الله عنهن اھـ (5/ 312) و اللہ أعلم بالصواب !

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسرار محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 20936کی تصدیق کریں
0     9029
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ پیدائش 8 ربیع الاول یا 12 ربیع الاول؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • کیا آپ ﷺ نے اذان دی تھی ؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • کیا نبی کریم ﷺ نے اپنے بیٹے کی وفات پر فاتحہ خوانی کی تھی؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سایہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • بعثت سے قبل آپ صلی اللہ علیہ و سلم کس دین کے پیروکار تھے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • کیا رسول اکرم ﷺ کا سایہ تھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورﷺ سے چاندی کی انگوٹھی اور نگینہ کا استعمال ثابت ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • آنحضرتؐ اور حضرت علیؓ کی نمازِ جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیل

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • نبی کریمؐ کے شقِ قمر سے متعلق اہل تشیع کا انکار کرنا

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • جناب عبد المطلب کے بیٹوں کی صحیح تعداد اور ان کے نام

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 2
  • آپؐ نور ہے یا بشر؟ اور ’’الصلوٰۃ والسلام علیک یا رسول اللہ ‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 1
  • حضورؐ کی حضرت خدیجہؓ سے اولاد

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • نبی کریمؐ کی ولادت کی خوشی میں مٹھائی کی تقسیم

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • موئے مبارک کے حقیقت ہونے سے متعلق تحقیق کرنا

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورؐ ،حضرت حسنؓ و حسین ؓکی نماز جنازہ سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • نبی کریم ﷺ کے کرتہ مبارک سے متعلق

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورؐ کے اُمّی ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 1
  • "حضورﷺ نے زندگی بھر اذان نہیں دی"یہ میسج چلانا

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • آپﷺ نور تھے یا بشر؟

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورؐ سے شادی کے وقت حضرت عائشہؓ کی عمر

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • روئے زمین پر افضل ترین مقام

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • کیا نبی کریم ﷺ نے معراج میں تمام مراحل براق سواری سے طے کۓ ؟

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • نبی کریم ﷺکے سایہ مبارک کا زمین پر پڑنے نہ پڑنے کی تحقیق

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • سادات کی تعیین حدیث کی روشنی میں

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورِ اکرم ﷺ سے زندگی میں کبھی کوئی نماز قضاء ہوئی ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
Related Topics متعلقه موضوعات