نام رکھنے کا حکم

فاتر خان نام رکھنا کیسا ہے ؟اور اسے تبدیل کرنا چاہئے ؟

فتوی نمبر :
16565
| تاریخ :
2012-08-11
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

فاتر خان نام رکھنا کیسا ہے ؟اور اسے تبدیل کرنا چاہئے ؟

میرے بیٹے کا نام محمد فاتر خان ہے وہ اکثر بیمار رہتا ہے ،گھر والے کہتے ہیں کہ اس کا نام تبدیل کردو یہ ٹھیک ہو جائے گا،آپ مجھے شرعی لحاظ سے بتائیں کیا یہ ٹھیک ہے یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگرچہ مذکور نام رکھنے کی بھی گنجائش ہے تاہم اگر بدلنا ہی مقصود ہو تو عبداللہ ،عبدالرحمن،عبید اللہ نعمان،فرحان،طلحہ،علی ،ابوبکر،عثمان،لقمان،حسان ،یا عکاشہ ،یا محمد نام رکھ لیاجائےالبتہ یہ محض توہم پرستی ہے کہ نام کی وجہ سے بیماریاں وغیرہ آتی ہیں،ایسی کوئی بات نہیں یہ غیر اسلامی باتیں ہیں ان سے احتراز چاہیئے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الصحیح لمسلم :عن ابن عمر ان رسول اللہ ﷺ غیر اسم عاصیة وقال انت جمیلة (2/208) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 16565کی تصدیق کریں
0     357
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات