الحمد للہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں 6 جولائی 2002ء کو ایک بچی سے نوازا ہے، ہم نےاس کانام ضحیٰ سوچا ہے، ہم سوچ رہے ہیں کہ یہ لفظ "والضحٰی" ہے، مہربانی فرما کر ہمیں اسکے معنیٰ کے بارے میں بتائیں اور کیا یہ ہماری بچی کیلئے ٹھیک رہے گا ہے؟
بچی کا نام"ضحٰی" رکھ سکتے ہیں اور اس کےمعنی چاشت کے وقت اور چڑھتے سورج کے آتے ہیں ۔
وفي سنن ابی داود : عن ابی الدرداء قال : قال رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم . انكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم فأحسنوا اسماكم(ج:۲ص:۳۲) واللہ اعلم بالصوا ب