مفتی صاحب! آپ کی رہنمائی حاصل کرنا چاہتی ہوں اپنی بچی کے بارے میں اس کا نام ام ایمن اختر ہے اس کی تاریخ پیدائش 27 مارچ 2009 ہے ،مفتی صاحب بچی پیدائش کے وقت درست اور ماشاء اللہ بہت صحت مند اور خوبصورت تھی،
جولائی کے مہینے کے بعد بہت زیادہ رونا شروع ہوگئی ،کبھی کبھی پوری رات روتی ،دسمبر 2011 تک اس کو کئی طرح کی بیماریاں لاحق ہوئی ہم نے ہر طرح کا علاج کرایا ابھی آخر میں اس کو بڑا بخار ٹائیفائیڈ ہوگیا تھا ،مفتی صاحب براہ مہربانی آپ مجھے بتائیں کہ کیا یہ نام اس کیلئے صحیح ہے ،اور ساتھ میں کچھ روحانی علاج بھی بتادیں ،میرا نام نازیہ احمد شاہد ہے میرے شوہر کا نام شاہد اختر ہے الحمد للہ ہم دونوں نماز کے پابند ہیں اور اپنی زندگی شرعیت کے مطابق گزار رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ہماری بچی بھی ایک اچھی مسلمان بنے ۔
بچوں کے رونے اور اس پر بیماریوں کی آمد سے نام کا کوئی تعلق نہیں ہوتا ،جبکہ "ام ایمن "اچھا نام ہے اور ایک صحابیہ کا نام ہے البتہ بیماری کے سلسلے میں ڈاکٹر سے رابطہ کے ساتھ روحانی علاج کیلئے بھی کسی معتبر عالم عامل سے رابطہ مفید رہے گا۔
فی الاصابة :ام ایمن مولاۃ النبی ﷺ وحاضنتہ اھ (8/358)
وفی شرح صحیح مسلم للنووی رحمه اللہ:وفی ھذا الحدیث استحباب الرقیة بالقرآن وبالاذکار وانما رقی بالمعوذات لانھن جامعات لاستعاذہ من کل المکروھات جمله وتفصیلا ففیھا الاستعاذہ من کل شر ما خلق فیه دخل فیه کل شئی الخ (2/223) ۔