نام رکھنے کا حکم

بچے کا نام سدیس رکھ سکتے ہیں ؟

فتوی نمبر :
14885
| تاریخ :
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

بچے کا نام سدیس رکھ سکتے ہیں ؟

کیا میں بچہ کا نام امامِ کعبہ مولانا سدیس کے نام پر رکھ سکتا ہوں؟ سدیس کا معنی کیا ہے؟ مجھے اپنے بچے کا نام سدیس رکھنا ہے، براہِ کرم جتنی جلدی ہوسکے، جواب دیں۔جزاک اللہ خیر۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں! بچے کا نام سدیس رکھ سکتے ہیں، اور اس کے لفظی معنی عقلمند کے آتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن ابی داؤد: عن ابی الدرداء قال: قال رسول اللہ ﷺ انکم تدعون یوم القیامة باسماءکم واسماء آباءکم فاحسنوا اسماءکم اھ (2/ 328)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ریاض محمد فیروز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 14885کی تصدیق کریں
0     1047
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات