کیا میں لڑکے کا نام حنبل اور لڑکی کا نام زنیرہ رکھ سکتا ہوں ؟ مہربانی فرماکر ان دونوں ناموں کے معنی بھی بتادیں ۔
اگرچہ کسی لڑکے کا "حنبل "نام رکھنے میں بھی شرعاً کوئی قباحت نہیں ،مگر معنی کے اعتبار سے اس لفظ کے معنی اتنے اچھے نہیں کہ نام رکھا جائے مثلاً اس کے معنی ،موزہ یا پرانی پوستین ، بڑے پیٹ والا ہونا ،پست قد والا ہونا وغیرہ ،اس لئے اگر بجائے اس کے احمد ،محمد،حماد ،ابوبکر،عمر،طلحہ،عثمان،عکرمہ،حسان اور احسان وغیرہ میں سے کوئی نام تجویز کردیا جائے تو یہ زیادہ بہتر ہے ۔
جبکہ لفظ "زنیرہ " ZUNAIRAHبمعنی زنار پہننے والی چھوٹی سی ،یہ کسی صحابیہ کا نام نہیں ،اس لئے کسی بچی کا "زنیرہ"نام رکھنے سے احتراز چاہیئے ،البتہ صحابیات کے ناموں میں جو"زنیرہ"کانام ملتا ہے اس کا تلفظ اس طرح ہے"زنیرہ"(ZINNEERAH) اور یہ کسی بچی کا نام رکھنا بلاشبہ جائز اور با عث برکت ہے ،تاہم ادائیگی اور تلفظ میں فرق رکھنا ضروری ہے ۔
کمافی المشکوۃ :عن ابی الدرداء قال قال رسول اللہ ﷺ تدعون یوم القیامة باسمائکم واسماء آبائکم فاحسنوا اسمائکم اھ (408)۔
کما فی الاصابة :زنیرہ بکسر اولھا وتشدید النون المکسورہ بعدھا تحتانیہ مثناہ ساکنة الرومیة (8/150) -