میں اپنے بیٹے کا نام محمد حاشر جنید رکھنا چاہتا ہوں کیا یہ نام رکھ سکتا ہوں؟براہ کرم راہنمائی فرمائیں۔
جی ہاں!یہ نام اچھا ہے اس لئے کسی بچےکانام"محمد حاشر"رکھنا بلاشبہ جائز اور درست ہے،جبکہ احادیث مبارکہ میں بھی اچھے نام رکھنے کی ترغیب دی گئی ہے۔
فی المشکوۃ:عن ابی الدرداء قال قال رسول اللہ ﷺ تدعون یوم القیامة باسمائکم واسماء ابائکم فاحسنو اسمائکم۔(408) واللہ اعلم بالصوا ب