السلام علیکم !
میں آپ کی ویب سائٹ سے طلاق کے بارے میں کچھ معلومات ڈھونڈ رہا ہوں ، میری کزن شادی شدہ ہے ، اسکی دو بیٹیاں ہیں اور وہ ہالینڈ میں قیام پذیر ہے , اور تین چار سال پہلے اسکے شوہر نے کہا کہ" میں تمہیں طلاق دیتا ہوں "پھر ایک سال بعد کہا "میں تمہیں طلاق دیتا ہوں " اور اس کو دو مرتبہ دہرایا ،کیا اس سے طلاق واقع ہوچکی ہے ؟
پہلی طلاق کے ایک سال بعد جب شخص مذکور نے سوال میں مذکور الفاظ کے ساتھ دو طلاقیں دیدیں، تو اس سے اس کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے اب رجوع نہیں ہوسکتا ،اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوباره با ہم عقد ِنکاح بھی نہیں ہو سکتا، اور عورت ایام عدت کے بعد اپنی مرضی سے دوسری جگہ شادی کرنا چاہے تو کر سکتی ہے ۔
في الهداية: وان كان الطلاق ثلاثا في الحرة أو ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجاغيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها ، فالاصل فيه قوله تعالى فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره والمراد الطلقة الثلاثة (٢٩/٢)-
حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا
یونیکوڈ حلالہ اور طلاق مغلظہ 0