میرا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے ۔ جن کے نام صرم اور عفراء ہیں ، براہ کرم ان کے معانی بتائیں اور یہ بھی بتلائیں کہ یہ نام رکھنا صحیح ہے یا نہیں؟
صرم " کا معنی ٹکڑا ، الگ تھلگ رہنے والا اور ’’عفراء‘‘ کے معنی سفید زمین اور چاند کی تیرہویں شب کے بھی آتے ہیں ۔ شرعی لحاظ سے تو اگر چہ یہ نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے ،تاہم "صرم " کے معنی میں چونکہ الگ تھلگ ہونے کے معنی پائے جاتے ہیں اور نام کا مسمی پراثر ہوتا ہے، اس لیے بظاہر کسی بچے کا یہ نام رکھنا مناسب معلوم نہیں ہوتا ۔ اس لیے اگر اسے تبدیل کر کے کوئی اچھا نام تجویز کر دیا جائے تو مناسب ہوگا۔