السلام علیکم میری بیوی کا بیٹا ہونےوالا ہے ان شاءاللہ تو ہم بچے کے نام کےمتعلق حتمی فیصلہ کر رہے ہیں ہم نے فیصلہ کیا کہ اسکا نام محمد ارحم حسن ہوگا،میراسوال یہ ہےکہ ار حم کی صحیح سپیلنگ کیا ہے ہم ارحم لکھ سکتے ہیں،دراصل یہاں شمالی امریکہ میں غیرمسلم ارحم کاتلفظ کرتے ہیں تو اس طرح کرتے ہیں ARHAM تو کیا hamکی hum استعمال کرسکتے ہیں ہم نے یہ نام اس لئےمنتخب کیا کہ ارحم کامعنیٰ ہے رحم کرنے والا تو اگر اس کی سپیلنگ arhumکے ساتھ تبدیل کیا جائے تو کیا اس کا معنیٰ وہی رہے گا یعنی رحم دل ، مجھے امید ہے کہ آپ میرے سوال کو سمجھے ہونگے۔
"ارحم" کا معنیٰ زیادہ رحم کرنے والا کے ہیں،جبکہ اسکی اسپیلنگ AR-HAM ہی درست ہے،لہذا اسکو AR-HUM سے تبدیل نہ کریں۔ واللہ اعلم بالصوا ب